ترک صدر کا شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کی خطے میں امن کیلئے مخلصانہ اورعاجزانہ کوششوں کی تعریف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ انہیں اپنے عزیز بھائی ترک صدر طیب اردوان کی جانب سے ایک دوستانہ ٹیلیفون کال موصول ہوئی، جس میں ترکی کے صدر نے پاکستان کی خطے میں امن کے لیے مخلصانہ اور عاجزانہ کوششوں کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ترکی سمیت تمام دوست ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر خطے میں مستقل امن کے قیام کے لیے انتھک محنت جاری رکھے گا۔

مزید خبریں

Back to top button