وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخواہ کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔



