قانون سازی پر پیپلز پارٹی کے تحفظات، وزیراعظم کی اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے پارلیمان میں قانون سازی کے معاملے پر اہم ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیر غور لائے گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی وفد نے وزیراعظم کو حکومتی قانون سازی پر اپنے تحفظات سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی کے عمل میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایات جاری کردیں۔

مزید خبریں

Back to top button