وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ روس مؤخر کر دیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہبازشریف نے اپنا دورہ روس مؤخر کر دیا۔ حالیہ علاقائی اور داخلی صورت حال کے پیش نظر مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ روس دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ترجمان کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر وزیراعظم کا دورہ مؤخر کیا گیا ہے۔ دورے کی نئی تاریخ کا فیصلہ باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button