خطے کی کشیدہ صورتحال: وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ روس منسوخ، ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر اپنا دورۂ روس منسوخ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ماسکو کا دورہ کرنا تھا، تاہم بدلتی ہوئی صورتحال کے باعث یہ دورہ مؤخر کر دیا گیا۔ پاکستان نے باضابطہ طور پر ماسکو کو آگاہ کر دیا ہے کہ موجودہ حالات میں یہ دورہ ممکن نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خطے کی موجودہ کشیدگی پر غور کے لیے اسلام آباد میں جلد اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوگا، جس میں اہم سفارتی اور سکیورٹی امور زیرِ بحث آئیں گے۔

اجلاس میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں پاکستانی شرکت کے معاملے پر بھی مشاورت متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی سطح پر متحرک ہے اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button