وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکا مکمل کر کے لندن روانہ، اتوار کو وطن واپسی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف اپنا دورہ امریکا مکمل کرنے کے بعد امریکی وقت کے مطابق رات 8 بجے لندن روانہ ہوں گے، جہاں وہ ایک روزہ قیام کے بعد اتوار کو وطن واپس آئیں گے۔

وزیراعظم نے دورے کے دوران امریکہ میں منعقدہ غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غزہ میں پائیدار امن کا قیام پاکستان کا اہم مشن ہے اور عالمی برادری کو اس مقصد کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

وزیراعظم نے تنازعات کے حل میں ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت مداخلت سے پاک-بھارت جنگ رکی، جس سے کروڑوں قیمتی جانیں بچیں اور وہ امن کے علمبردار ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button