کئی ممالک پاکستانی جنگی طیاروں کے حصول کیلئے رابطے میں ہیں، ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا،وزیراعظم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ معرکہ  حق میں کامیابی کے بعد ہمارے لڑاکا طیاروں کی مانگ بڑھ گئی ہے،کئی ممالک طیاروں کے حصول کے لیے بات کررہے ہیں، اس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا ۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اعلامیے کے مطابق  وزارت خزانہ کی جانب سے  اسٹیٹ بینک سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نےکرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کے لیےکابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئےکرنسی نوٹوں کو جدید  عصری تقاضوں کے حوالے  سے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ نئےکرنسی نوٹوں کےڈیزائن کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

اجلاس میں  پرائیویٹ حج پالیسی 2027-2030 کا مسودہ مزید غور کے لیے حج پالیسی کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 24 دسمبر 2025 کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔کابینہ نے  اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 دسمبر 2025 کے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔

وفاقی کابینہ سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد ہمارے لڑاکا طیاروں کی مانگ بڑھ گئی ہے،کئی ممالک طیاروں کے حصول کے لیے بات کررہے ہیں، اس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردی کا مکمل صفایا کرکے دم لیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے معاشی میدان میں کم عرصے میں بڑی پیشرفت دکھائی، معاشی استحکام ہم لے آئے، اب ترقی کے لیے اقدامات کریں گے،  ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط خوش آئند ہے، ایم او یو سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button