وزیراعظم کی رحیم یار خان میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

رحیم یار خان(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف  رحیم یار خان  پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے  اماراتی صدر  سے  ملاقات کی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  اور  وزیراطلاعات  عطا تارڑ بھی موجود تھے۔

خیال رہےکہ  متحدہ  عرب امارات کے صدر  شیخ محمد بن زاید النہیان 26 دسمبرکو  پاکستان پہنچے تھے جس کے بعد  سے  وہ شکار کے لیے رحیم یار خان میں موجود ہیں۔

27 دسمبر کو پریس بریفنگ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ  یو اے ای کے صدر رحیم یار خان شکارکے لیےگئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button