ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے ۔ ازبک وزرا اور کاروباری شخصیات پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔

ازبک صدر کی پاکستانی ہم منصب اور وزیراعظم سے ملاقاتیں طے ہیں ۔ جن میں  دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی ۔ صدر شوکت مرزائیوف اور وزیراعظم شہباز شریف کے وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

مہمان صدر پاکستان، ازبکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے ۔ ازبک صدر کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے ۔ دورے کا مقصد تجارت ، توانائی ، دفاع ، تعلیم ، عوامی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button