عمران خان کی آنکھ کا ہم خود علاج کریں گے ،شوکت خانم ہسپتال نے بڑا بیان جاری کردیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی آنکھ کی مخصوص بیماری کی خبروں کے بعد شوکت خان ہسپتال کی تشویش میں مبتلا ہوگیا،شوکت خانم ہسپتال نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ رات سے خبریں گردش میں ہیں کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان(central retinal vein occlusion)سے متاثر ہیں۔ اگرچہ ہم اس کی خود آزادانہ تصدیق نہیں کر سکتے لیکن ہم شدید تشویش کا شکار ہیں اور درخواست کرتے ہیں کہ شوکت خانم ہسپتال کی ایک ٹیم کو فوری طور پر ان کے علاج میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔



