پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ ویک اپ کال
ششی تھرورنے مودی کوآئنہ دکھادیا

نئی دہلی(جانو ڈاٹ پی کے)بھارت کے سینئر سیاستدان اورکانگریسی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کرکٹ کو سیاست زدہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا پاکستان کا بھارت میچ سے بائیکاٹ ویک اپ کال ہونی چاہیے۔
پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ سے بائیکاٹ کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ششی تھرور کا کہنا تھا بنگلا دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو کولکتا میں کھیلنے کے معاہدے سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے تھا، مستفیض الرحمان کو معاہدے سے محروم کرنا نہایت بدقسمتی کی بات تھی، سیاسی مداخلت نے صورتحال کو مزید خراب کیا ہے۔
After a while a very mature & sensible comment from @ShashiTharoor pic.twitter.com/55CUWzogwa
— Kamran Yousaf (@Kamran_Yousaf) February 2, 2026
ان کا کہنا تھا میرا خیال ہے کہ بنگلا دیش کا ردِعمل حد سے زیادہ تھا جبکہ پاکستان نے بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایسا کیا ہے۔کانگریس رہنما نے کہا کہ کھیل کو سیاست کی نظر سے دیکھنا افسوسناک ہے، یہ بہت شرمناک ہے کہ کھیل کو سیاست زدہ کیا گیا ہے، یہ معاملہ قابو سے باہر ہو رہا ہے، ہمیں سنجیدگی سے اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے، کھیل خصوصاً کرکٹ عوام کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔



