پاکستان کو مستقل دشمن بنا کر رکھنے کی پالیسی ناکام، مذاکرات کے بغیر امن ممکن نہیں، ششی تھرور

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سیاستدان و مصنف ششی تھرور نے کہا ہے کہ پاکستان کو مستقل دشمن بنا کر رکھنے کی بھارتی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔
انڈین ایکسپریس میں اپنے مضمون میں ششی تھرور نے لکھا کہ بھارت میں پاکستان دشمن پالیسی پر سوالات اٹھ رہے ہیں، بی جے پی کے بیانیے کو اندرونی چیلنج کا سامنا ہے، پاکستان سے بات چیت شکست نہیں ہے۔
ششی تھرور نے مزید لکھا کہ بی جے پی کا سخت مؤقف غلط ثابت ہوا ہے، بی جے پی کی تصادم کی سیاست خطے کو غیر محفوظ بنا رہی ہے، پاکستان مخالف بیانیہ سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا گیا، پاکستان سے مذاکرات کے بغیر امن ممکن نہیں۔
بھارتی رکن پارلیمان و سابق وزیر خارجہ ششی تھرور کے مطابق بی جے پی کی جنگی سوچ پر سوال اٹھ رہے ہیں، امن کو کمزوری سمجھنا غلط ہے، پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کی بھارتی پالیسی خود فریبی ثابت ہوئی۔
ششی تھرور کے کالم سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان سے مستقل دشمنی کی پالیسی کے خلاف بھارت میں آوازیں بڑھتی جا رہی ہیں، بھارت کا سنجیدہ طبقہ بھی پاکستان سے مذاکرات کا حامی ہے۔



