سندھ کابینہ،گل پلازہ آتشزدگی پر غور کیلئے زیلی کمیٹی تشکیل

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)سندھ کابینہ کے اجلاس میں گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے واقعے پر غور کے بعد ایک کابینہ ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، وزیر داخلہ و قانون ضیاء الحسن لنجار اور وزیر محنت سعید غنی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

ذیلی کمیٹی گل پلازہ سانحے سے متعلق پیش کی جانے والی حقائق جانچ رپورٹ کا جائزہ لے گی، تمام ضروری قانونی اور اصلاحی اقدامات تجویز کرے گی اور اپنی رپورٹ آئندہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے گی۔

مزید خبریں

Back to top button