پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں کا نوٹس: غیر قانونی اضافے کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو کرایوں کا ازسرِ نو جائزہ لینے اور ضرورت کی صورت میں مناسب اور متوازن کرایوں کے تعین کی ہدایات جاری کی ہیں۔

اجلاس میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر کرایوں میں من مانا اضافہ عوام پر بوجھ کے مترادف ہے اور کرایوں میں کسی بھی قسم کے اضافے کا اختیار صرف حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو حاصل ہے۔ جو ٹرانسپورٹرز سرکاری منظوری کے بغیر کرایوں میں اضافہ کریں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

انہوں نے فیلڈ میں فوری چیکنگ مہم شروع کرنے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر نظام قائم کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور کسی کو بھی استحصال کی اجازت نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button