عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ عمل ہے،شرجیل میمن

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی اسلام آباد کی مسجد دھماکے کی سخت مذمت،مسجد میں نمازیوں پر حملہ انسانیت، امن اور مذہبی اقدار پر حملہ قرار

سینئرصوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے دھماکے کے نتیجے میں نمازیوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ عمل ہے ،ایسے واقعات کسی صورت برداشت کے قابل نہیں،مسجد جیسے مقدس مقام میں بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا پوری قوم کے لیے باعث صدمہ ہے،حکومت سندھ کی جانب سے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں،دکھ کی اس گھڑی میں سندھ حکومت اور پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد ہے ، شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،امن و امان کے قیام کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کا باہمی تعاون کے ساتھ مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button