استعفیٰ دو،وفاقی حکومت چھوڑو،شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کو واضح پیغام دے دیا

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)سندھ کے سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن نے ایک بار پھر ایم کیو ایم پر برس پڑے،دوٹوک الفاظ مہں کہہ دیا گل پلازہ سانحے کی فیصلہ ہو چکا ہے، ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی وزیراعلیٰ کر رہے ہیں، اور اس میں کابینہ کے پانچ اراکین شامل ہیں,لوگ اپنے پیاروں کی تلاش میں تھے، اور اندر موجود لوگ بھی بے یار و مددگار فریاد کر رہے تھے,اس وقت کوئی اٹھ کر یہ کہہ رہا تھا کہ کسی کو ہٹا دو یا کراچی کو باقی ملک سے الگ کر دو,یہ وہ لوگ ہیں جو ہمیشہ دباؤ اور بلیک میلنگ کی سیاست کرتے آئے ہیں،جب حکومتوں پر دباؤ ڈالنے کا وقت آتا تھا تو یہی لوگ پیش پیش ہوتے تھے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ اگر وہ واقعی سنجیدہ ہیں تو وفاقی وزارت سے استعفیٰ دے دیں اور حکومت کو 24یا48گھنٹوں کا الٹی میٹم دیں،سیاست کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے، سیاسی سرگرمیاں ضرور کریں،پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت2008سے2013کے دوران کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا،پیپلز پارٹی نے کبھی سیاسی آمریت کا مظاہرہ یا جمہوریت کو روکنے کی کوشش نہیں کی،سیاست کریں، مگر بلیک میلنگ نہ کریں، کیونکہ حکومت بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی،
جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے واضح کرتا ہوں کہ اگر حکومت نے ضروری سمجھا تو کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا،رپورٹ تیار ہو رہی ہے اور کل تک موصول ہو چکی ہوگی،رپورٹ آنے کے بعد جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔



