پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ ظلم سہے،ضیا کے کوڑے کھائے پر ملک کیخلاف کبھی سازش نہیں کی،شرجیل انعام میمن

اسلام آباد میں ایک جج صاحب کی گاڑی سے دو لڑکیوں کو کچل دیا گیا

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے تمام کاموں کیلئے ای ٹینڈرنگ کا اعلان کردیا۔

شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں پبلک پروکیورمنٹ،ٹینڈرز،سرکاری کنٹریکٹس الیکٹرونکلی ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ضیا الحق کے کوڑے کھائے لیکن ملک کیخلاف کبھی نہیں گئے،پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ ظلم سہے لیکن اداروں کیخلاف کبھی سازش نہیں کی،کبھی بھی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔کل کراچی میں پیپلزبس سروس کے بھی شیشے توڑ ے گئے ،اسلام آباد میں ایک جج صاحب کی گاڑی سے دو لڑکیوں کو کچل دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button