شرجیل میمن کا ٹنڈو الہ یار تا حیدر آباد تک پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان

پرفارمنس میں ہمارا مقابلہ کسی صوبے یا شہر سے نہیں، سندھ کا مقابلہ پوری دنیا سے ہے،سینئر صوبائی وزیر سندھ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ گندم کی کاشت کیلئے کسانوں کی مالی معاونت جاری ہے اور ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو 56 ارب روپے دیئے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے صوبائی حکومت چاہتی ہے پاکستان گندم کی پیداوار میں خودکفیل ہو، شرجیل میمن نے ٹنڈو الہ یار تا حیدر آباد پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں، سندھ حکومت نے ہر شعبے کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مفت علاج کی سہولتیں دے رہی ہے، عوام کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی وزرا ہر ضلع میں جائیں گے، پرفارمنس میں ہمارا مقابلہ کسی صوبے یا شہر سے نہیں، سندھ کا مقابلہ پوری دنیا سے ہے۔

مزید خبریں

Back to top button