پنجاب سے ایک فیصد اور سندھ سے اٹھارہ فیصد ڈیوٹی سراسر ناانصافی ہے، شرجیل میمن

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر ترقیاتی منصوبے کی لاگت مہنگائی کے تناسب سے بڑھی ہے، جس کے باعث صوبوں کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کی نئی بسیں تاحال کسٹم میں روک کر رکھی گئی ہیں، جس سے عوامی ٹرانسپورٹ کے منصوبے متاثر ہو رہے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے شکوہ کیا کہ پنجاب حکومت پر کسٹم ڈیوٹی صرف ایک فیصد عائد کی گئی ہے، جبکہ سندھ حکومت سے سترہ سے اٹھارہ فیصد تک ڈیوٹی وصول کی جا رہی ہے، جو سراسر ناانصافی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو چاہیے کہ پورے ملک کے لیے ایک ہی قانون نافذ کرے، تاکہ صوبوں کے درمیان امتیازی سلوک کا خاتمہ ہو اور ترقیاتی منصوبے بلا رکاوٹ مکمل ہو سکیں۔



