سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کراچی گیس دھماکے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ افسوسناک حادثے پر پوری سندھ حکومت رنجیدہ ہے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر چکی ہے اور جاں بحق افراد کے پسماندگان کے دکھ میں حکومت شریک ہے۔

سینئر وزیر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گیس کے استعمال میں احتیاط کریں اور کسی بھی مشتبہ لیکیج کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔

مزید خبریں

Back to top button