تیجس طیارہ بنانے والی کمپنی کے شیئرز گر گئے

دبئی(جانو ڈاٹ پی کے)دبئی ایئر شو میں بھارتی  تیجس طیارہ گرنے کے بعد طیارہ بنانے والی کمپنی کے شیئرز گر گئے۔

دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائی کو ایک اور سبکی کا سامنا پڑا، بھارتی تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے بعد تیجس طیارہ بنانے والی کمپنی کے شیئرز گر گئے، ہندوستان ایروناٹکس کے شیئرز میں 2.62 فیصد کمی آئی۔

عینی شاہدین کے مطابق طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی جانب آیا، رن وے کے قریب طیارہ زمین سے ٹکرایا، پھر شعلے بلند ہوئے۔ دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ گرنے کے بعد دبئی ایئر شو عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2015 میں بھارتی فضائیہ میں شمولیت کے بعد یہ تیجس کا دوسرا حادثہ ہے، میں تیجس طیارہ راجستھان میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا۔

خیال رہے کہ تکنیکی خرابی کے باوجود طیارے کو ایئر شو میں شامل کیا گیا، آئل لیک کی وجہ سے تیجس طیارہ پہلے ہی سوشل میڈیا پر تماشہ بنا ہوا تھا۔

ترجمان بھارتی فضائیہ نے بھارتی فضائیہ نے حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button