شبانہ اعظمی بھی ظہران ممدانی کے میئر منتخب ہونے پر خوشی سے نہال

ممبئی(جانو ڈاٹ پی کے)بالی وڈ کےفنکاروں کی جانب سے ظہران ممدانی کو نیویارک کے میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز ہنسل مہتا اور زویا اخترنے ظہران ممدانی کومیئر منتخب ہونے پر مبار کباد دی ہے۔ظہران کی والدہ میرا نائر نے زویا اختر کی پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ صرف ایک سیاسی کامیابی نہیں بلکہ ایک اخلاقی فتح ہے۔ ظہران کی جیت اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ہمدردی، انصاف اور برابری اب بھی معنی رکھتی ہے۔اداکارہ شبانہ اعظمی نے سوشل میڈیا پر لکھاکہ میں بے حد خوش ہوں، نہ صرف اس لیے کہ ظہران میرا اور محمود کا بیٹا ہے بلکہ اس لیے کہ وہ امید، انصاف اور خودارادیت کی علامت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button