سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں

سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں۔ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر کراچی میں ادا کی جائے گی،صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے معیشت اور مالیاتی نظم و نسق کے شعبے میں شمشاد اختر کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان کی معاشی تاریخ میں ایک باوقار، اصول پسند اور مدبر آواز تھیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ مرحومہ ایک اعلیٰ درجے کی ماہرِ معیشت اور شاندار انسان تھیں جنہیں وہ ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔



