پرائیویٹائزیشن کے بعد شالیمار ایکسپریس پہلی بار روہڑی اسٹیشن پہنچ گئی، شاندار افتتاح اور پُرجوش استقبال

سکھر(بیورورپورٹ)شالیمار ایکسپریس کا شاندار افتتاح پرائیویٹ ہونے کے بعد پہلی بار روہڑی اسٹیشن پہنچی روہڑی اسٹیشن پر پُروقار تقریب مسافروں اور شہریوں کا شاندار استقبال تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے پرائیویٹائزیشن کے بعد پہلی مرتبہ روانہ ہونے والی شالیمار ایکسپریس منگل کی دوپہر اپنے مقررہ وقت پر روہڑی جنکشن پہنچی اسٹیشن پر ایک پُروقار اور تاریخی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریلوے حکام،سیاسی و سماجی رہنما، مسافر اور شہری بڑی تعداد میں موجود تھے تقریب کی صدارت ڈی ایس ریلوے سکھر جمشید عالم نے کی جبکہ شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حاجی زبردست خان مہرکے ہمراہ ربن کاٹ کر روہڑی اسٹیشن سے شالیمار ایکسپریس کا باقاعدہ افتتاح کیا ٹرین کی آمد پر مسافروں کا جوش دیدنی تھا اور اسٹیشن پر خوشی و مسرت کا ماحول دیکھنے میں آیاپرائیویٹ ہونے کے بعد شالیمار ایکسپریس میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے جدید ڈائننگ کار،کشادہ اور آرام دہ بوگیاں،معیاری نشستیں اور بہترین سروس نے مسافروں کے سفر کو خوشگوار اور آرام دہ بنا دیا نجی انتظامیہ نے صفائی،اسٹاف کے رویے اور مجموعی سہولیات میں بھی نمایاں بہتری یقینی بنائی جسے عوام نے بے حد سراہا ڈی ایس ریلوے جمشید عالم نے کہا کہ شالیمار ایکسپریس کی پرائیویٹائزیشن ریلوے کی بہتری اور جدیدیت کی جانب مضبوط قدم ہے انہوں نے بتایا کہ جدید انتظامات اور معیاری خدمات مسافروں کو محفوظ اور آرام دہ سفر فراہم کریں گے حاجی زبردست خان مہر نے کہا کہ روہڑی جنکشن ملک کے بڑے اور مصروف ترین ریلوے اسٹیشنوں میں شمار ہوتا ہے سکھر،خیرپور، گھوٹکی،شکارپور،جیکب آباد اور دیگر اضلاع کے ہزاروں مسافر روزانہ یہاں سے سفر کرتے ہیں شالیمار ایکسپریس کی جدید اور آرام دہ پرائیویٹ سروس ان کے لیے ایک بہترین اور معیاری سہولت ہے اس موقع پر سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن،مسلم لیگ (ن) سکھر کے رہنما خورشید میرانی،ڈی ٹی اوریلوے سکھر محسن سیال،سماجی رہنما سہیل مہر سمیت متعدد افسران اور معزز شہری بھی موجود تھے واضح رہے کہ شالیمار ایکسپریس کا مرکزی افتتاح پیر کے روز وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف،وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں کیا تھا افتتاح کے بعد ٹرین منگل کی صبح کراچی سے روانہ ہوئی دوپہر کو روہڑی پہنچی اور شاندار استقبال کے بعد لاہور کے لیے روانہ ہوگئی۔

مزید خبریں

Back to top button