نامور وکیل رہنما کی تعلیم اسناد کی چیکنگ کی جارہی ہے ، سینئر صحافی شکیل ملک کے وی لاگ میں بڑا انکشاف

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سینئر صحافی تجزیہ کار شکیل ملک نےاپنے وی لاگ میں انکشاف کیاہے کہ ایک نامور وکیل رہنما کی تعلیم اسناد کی چیکنگ کی جارہی ہے ، مذکورہ وکیل رہنما کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ ان کی تعلیمی اسناد سندھ کی ہیں۔
سینئر صحافی کے مطابق یہ کارروائی ایسے وقت میں کی جارہی ہے جب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی جانب سے اس آرڈیننس کو معطل کیا گیا اور پھر اس فیصلے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سخت ردعمل کے بعد تنازع شدت اختیار کر چکاہے۔ اسے تنازعے میں مذکورہ وکیل رہنما نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف سخت بیان دیاتھا۔
وی لاگ میں چیف جسٹس عالیہ نیلم کو سپریم کورٹ لیجانے سے متعلق بھی اہم معلومات شیئر کی گئی ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جو کہ آئندہ ماہ ہونے جارہاہے اس میں کونسے معاملات ایجنڈے پر شامل ہیں؟
تمام تفصیلات جاننے کے لئے دیکھئے مکمل وی لاگ۔۔ نیچے لنک پر کلک کریں۔




