ایک اور ایرانی لیڈر پر قاتلانہ حملہ،امریکی فوج دبئی پہنچ گئی

واشنگٹن/اسلام آباد(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ نے اس وقت انتہائی خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے جب اسرائیل نے تہران میں ایک بزدلانہ فضائی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے اس اہم مذاکرات کار کمال خرازی کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا جو پاکستان کے ذریعے امریکہ سے پسِ پردہ مذاکرات میں مصروف تھے، اس حملے میں ان کی اہلیہ شہید ہو گئی ہیں۔ اس سنسنی خیز انکشاف کے بعد خطے میں بارود کی بو مزید پھیل گئی ہے کیونکہ اسرائیل کسی صورت امن مذاکرات کو کامیاب نہیں ہونے دینا چاہتا اور اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کو ‘پتھر کے دور’ میں واپس دھکیلنے کی ہولناک دھمکی دے دی ہے۔ دوسری جانب پاکستان اور افغانستان کے درمیان چین میں ہونے والے اسٹریٹجک مذاکرات میں پاکستان نے واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے افغان طالبان کو باور کرا دیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے خلاف جاری آپریشن کسی صورت نہیں روکا جائے گا۔ افغان حکومت اس وقت معاشی دباؤ اور ٹرانزٹ ٹریڈ کی بندش کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے اور پاکستان سے رعایت کی طلب گار ہے، تاہم پاکستان نے اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسی دوران متحدہ عرب امارات نے بھی ابنائے ہرمز کھلوانے کے لیے جنگ میں باقاعدہ شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے اور امریکی افواج بھی دبئی پہنچ چکی ہیں، جس سے خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ یہ آگ پورے خلیج کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ اس تمام تر بدلتی ہوئی صورتحال، اسرائیل کی گندی سیاست اور پاکستان کے کڑے فیصلوں کی مکمل اندرونی کہانی جاننے کے لیے گوہر بٹ کا یہ خصوصی وی لاگ مکمل دیکھیں۔




