9مئی کے کیسز اور الیکشن 2024 کےمعاملے پر قطعاً کوئی بات نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی سزا یافتہ شخص کو ایگزیکٹو آرڈر کے تحت جیل سے رہا کیا جائے گا، سینئر صحافی شکیل ملک کا اپنے وی لاگ میں دعویٰ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) سینئر صحافی تجزیہ کار شکیل ملک نے اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ مجوزہ سیاسی ڈائیلاگ کے معاملے پر حکومت نے اپوزیشن کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے بتا دیا ہے کہ 9مئی کے کیسز اور الیکشن 2024 کےمعاملے پر قطعاً کوئی بات نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی سزا یافتہ شخص کو ایگزیکٹو آرڈر کے تحت جیل سے رہا کیا جائے گا۔
جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر شاہ کو قتل کی دھمکیاں دینے کے معاملے پر بھی بڑ ی پیش رفت ہوئی ہے برطانوی حکومت نے پاکستان کو اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے ۔
وی لاگ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے دورہ لاہور کے دوران پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے صحافیوں سے جھگڑے کے معاملے پر تمام حقائق سے پردہ اٹھا یا گیا ہے ۔جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کئے جانے اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی اور قاتلوں کی عدم گرفتاری سمیت دیگر اہم خبروں پر بھی کھل کر بات کی گئی ہے۔
مکمل تفصیلات دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔




