دوست ممالک کی ثالثی:پاکستان سیز فائر پر آمادہ ہو گیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک بڑا سفارتی بریک تھرو سامنے آیا ہے۔ تجزیہ نگار شکیل ملک کے مطابق، فیلڈ مارشل جنرل عاصم

منیر کے دورہ سعودی عرب کے بعد چین، ترکیہ اور قطر جیسے دوست ممالک کی ثالثی سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بیک ڈور رابطے ایکٹو ہو گئے ہیں۔ پاکستان نے اصولی طور پر سیز فائر (جنگ بندی) پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، تاہم اس کے لیے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکنے کی ٹھوس اور قابلِ اعتماد ضمانت دیں۔

​ذرائع کے مطابق، ایک طرف ‘آپریشن غضب الحق’ کے تحت پاک فضائیہ نے کابل، قندھار اور جلال آباد میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ ڈپوؤں کو نشانہ بنایا ہے، تو دوسری طرف مذاکرات کی میز سجانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ دہشت گرد گروہوں کو سرحد سے دور منتقل کیا جائے تاکہ دراندازی کا خاتمہ ہو سکے۔ اسی دوران، پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں ایران کی جانب سے بھی خلیجی ممالک پر حملے روکنے کا اہم اعلان سامنے آیا ہے، جس سے خطے میں جاری بڑی جنگ کے بادل چھٹتے دکھائی دے رہے ہیں۔

​مزید تفصیلات کے لیے شکیل ملک کا یہ وی لاگ دیکھئے:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button