قندھار میں قیامت برپا: ‘البدر فورس’ کا ہیڈ کوارٹر تباہ ، ماہ رنگ بلوچ کا کزن بھی ہلاک!

​قندھار/اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی ہے۔ 5 مارچ 2026 کی رات قندھار (جو طالبان کا گڑھ ہے) کے لیے قیامت خیز ثابت ہوئی۔ پاکستان ایئر فورس کے جیٹ طیاروں نے قندھار میں افغان طالبان کی خصوصی ‘البدر فورس’ کے ہیڈ کوارٹر اور پولیس ہیڈ کوارٹر پر براہ راست حملہ کر کے انہیں تباہ کر دیا ہے۔

​ذرائع کے مطابق، اس بمباری کے دوران قندھار میں موجود دہشت گردوں کے اہم مراکز، بالخصوص بی ایل اے (BLA) کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کے حقیقی کزن نعیم عرف ‘ڈاکٹر’ (جو بی ایل اے مجید بریگیڈ کے سربراہ بشیر زیب کے انتہائی قریبی کمانڈر تھے) کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ماہ رنگ بلوچ جنہیں ‘مسنگ پرسن’ کہہ کر پیش کرتی رہی ہیں، وہ دراصل دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث نکلے ہیں۔

​بارڈر کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ترک صدر کی ثالثی کی کوششوں کے بعد ہونے والی غیر اعلانیہ فائر بندی افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کے باعث ختم ہو گئی ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اب تک افغانستان کے اندر 50 کلومیٹر تک پیش قدمی کر چکی ہیں اور افغان طالبان کی 30 سے زائد چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ مزید برآں، طالبان کے وزیر دفاع ملا یعقوب سمیت کئی وزراء کے بارے میں تاحال کوئی خبر نہیں ہے کہ وہ زندہ ہیں یا روپوش ہو گئے ہیں۔

​مزید تفصیلات کے لیے دیکھئے سینئر صحافی شکیل ملک کا مکمل وی لاگ:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button