عمران خان نابینا ہو گئے؟ ڈرامہ یا حقیقت؟ پاکستان میں ‘ان کیمرہ’ بریفنگ کا بائیکاٹ!

​راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک): مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کی شدت کے درمیان ایران سے ہولناک اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائی میں ایران کے 153 شہروں کے 504 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں اب تک 787 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ امریکی دعوے کے مطابق انہوں نے ایران کے 17 بحری جہاز اور ایٹمی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جبکہ ایران نے جوابی کارروائی میں دبئی اور سعودی عرب میں امریکی سفارت خانوں کو نشانہ بنانے اور 100 امریکیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

​اس سنگین عالمی صورتحال اور افغانستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر غور کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو ‘ان کیمرہ’ بریفنگ کے لیے مدعو کیا ہے، تاکہ قومی سلامتی پر یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ تاہم، تحریکِ انصاف نے اس اہم ترین قومی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، جسے ماہرین نے ‘گھٹیا سیاست’ قرار دیا ہے۔

​دوسری جانب، اڈیالہ جیل سے متضاد اطلاعات آ رہی ہیں۔ علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی آنکھ 90 فیصد ضائع ہو چکی ہے اور وہ نابینا ہو سکتے ہیں، جبکہ جیل میں معائنہ کرنے والے ماہر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آنکھ تیزی سے ریکور ہو رہی ہے اور ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ‘رہائی سے دوائی’ تک کے بیانیے پر آچکی ہے تاکہ کسی طرح عمران خان کو جیل سے ہسپتال منتقل کرایا جا سکے۔ اس سیاسی و جنگی صورتحال کی مکمل تفصیلات کے لیے سینئر صحافی شکیل ملک کا یہ وی لاگ دیکھئے:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button