بھارت نواں کٹا کھولنے کو تیار، ایمرجنسی نوٹم (NOTAM) اور فضائی حدود بند: پاک فوج ہائی الرٹ

​مظفر آباد/اسلام آباد: مانیٹرنگ ڈیسک \جانو ڈاٹ پی کے)​لائن آف کنٹرول (LoC) پر کشیدگی ایک بار پھر انتہا کو پہنچ گئی ہے جہاں گزشتہ رات بٹل سیکٹر میں بھارتی ڈرونز کی دراندازی اور دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اشتعال انگیزی کے بعد پاکستان کے حساس اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو بھارتی ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ اس واقعے کے فوراً بعد بھارت نے اپنے اسٹریٹجک ایئر بیسز ‘جودھپور’ اور ‘سری نگر’ ایئرپورٹ کو ہر قسم کی سویلین ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے اور ایمرجنسی نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے۔

​دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت ایک ایسے وقت میں ‘تیسرا محاذ’ کھولنے کی کوشش کر رہا ہے جب پاکستان پہلے ہی ایران امریکہ کشیدگی میں ثالثی کے لیے متحرک ہے اور مغربی سرحد (افغانستان) پر ‘آپریشن غضب الحق’ کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہے۔ پاکستان کے حساس اداروں نے محض 24 گھنٹے قبل ہی بھارت کے ایک ممکنہ ‘فالس فلیگ آپریشن’ کو بے نقاب کیا تھا، جس کے تحت بھارتی ایجنسی ‘را’ (RAW) نے سرحد پار کرنے والے مچھیروں کو بنیاد بنا کر پاکستان پر حملے کا منصوبہ تیار کر رکھا تھا۔

​پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقوں باڑا اور بنوں میں بھی کامیاب آپریشنز کیے ہیں، جہاں 13 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے.

​مبصرین کے مطابق، بھارت کی موجودہ نقل و حرکت اور فضائی حدود کی بندش کسی بڑے فوجی ایڈونچر کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔ تاہم، پاکستان کی فضائیہ اور زمینی افواج ‘ہائی الرٹ’ پر ہیں اور کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

​ایل او سی کی تازہ صورتحال اور بھارتی سازشوں پر شکیل ملک کی خصوصی رپورٹ یہاں دیکھیں؛

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button