پاکستان سے متعلق40 سال قبل کی گئی پیشگوئیاں سچ ثابت ہو گئیں

لاہور(خصوصی رپورٹ) مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی صورتحال میں چین کی مداخلت نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں ایک نیا رخ پیدا کر دیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق چینی وزیر خارجہ کی جانب سے تہران کو کی جانے والی ایک اہم فون کال کے بعد ایران نے امریکہ کی تمام شرائط کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب جنگ بندی صرف ایرانی شرائط پر ہی ممکن ہو گی۔ دوسری جانب پینٹاگون کی جانب سے ایران میں زمینی فوج اتارنے اور ڈیلٹا فورس کے ذریعے مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے کی خبروں کے بعد تہران نے اپنی سرحدوں پر بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں، جس سے خطے میں ایک ہولناک تصادم کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب کی دہائی اور ایرانی میزائلوں کے خوف سے لرزتے تل ابیب کی ویڈیو نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی ہے، جبکہ اسرائیلی شہروں پر کوؤں کے غول کی موجودگی کو صیہونی ریاست کی تباہی کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ادھر پاکستان کے حوالے سے 40 سال قبل حکیم سعید اور ڈاکٹر اسرار احمد کی جانب سے کی گئی پیشگوئیاں سچ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، جس میں ایک مخصوص سیاسی فتنے کے ذریعے ملک کو کمزور کرنے کی سازش کا ذکر کیا گیا تھا۔ اس سلسلے کی تازہ کڑی بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے قاسم خان کی جنیوا میں پاکستان دشمن عناصر کے ساتھ بیٹھ کر ملک کے خلاف لابنگ اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم کرانے کی کوششیں ہیں۔ پنجاب میں تحریک انصاف کی چیف ارگنائزر عالیہ حمزہ کی گرفتاری نے پارٹی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ کیا چین کا ایران کو دیا جانے والا پیغام مشرقِ وسطیٰ کا نقشہ بدل دے گا اور کیا پاکستان کے خلاف ہونے والی یہ عالمی سازشیں ناکام ہو سکیں گی؟

ان تمام حساس موضوعات پر سینئر صحافی شکیل ملک کا یہ تجزیاتی وی لاگ آخر تک ملاحظہ فرمائیں .

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button