ویسٹ انڈیز کے کپتان نے13منفرد سنچریاں سکور کردیں

کیریبین(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان شائی ہوپ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ویسٹ انڈیز اور میزبان نیوزی لینڈ 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیپیئر میں مدمقابل تھے۔جہاں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اس سنچری کے ساتھ ہی شائی ہوپ دیگر تمام 11 ٹیسٹ پلیئنگ نیشنز اور مجموعی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں 13 مختلف ٹیموں کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔شائی ہوپ تمام 11 فل ممبر ٹیموں اور پھر نیدرلینڈز اور نیپال کے خلاف بھی انٹرنیشنل سنچریاں بنا چکے ہیں۔جس کی بدولت وہ کرکٹ کی تاریخ میں واحد کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے 13 مختلف ٹیموں کے خلاف سنچریاں اسکور کیں۔اس فہرست میں انہوں نے کرس گیل اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 12 مختلف ٹیموں کے خلاف انٹرنیشنل سنچریاں بنائیں۔



