شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو ’ٹو مچ‘ میں عدم شرکت کی وجہ بتادی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اداکارہ  کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو  ’ ٹو مچ ‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

بالی وڈ کی مشہور اداکارائیں کاجول اور ٹوئنکل کھنہ گزشتہ چند ماہ سے ٹاک شو ’ ٹو مچ‘ کی میزبانی کررہی ہیں، اس شو میں اب تک سلمان خان، عامر خان، کرن جوہر، عالیہ بھٹ، جھانوی کپور اور کریتی سینن سمیت کئی مشہور بالی وڈ شخصیات شرکت کرچکی ہیں۔

اس پر  شاہ رخ کے مداحوں کو تشویش تھی کہ بلآخر ایسی کیا وجہ ہے جو  شاہ رخ  اب تک ٹوئنکل اور کاجول کے شو میں نظر نہیں آئے؟

حال ہی میں شاہ رخ نے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے ساتھ گفتگو میں اس موضوع پر لب کشائی کرتے ہوئے بتایا کہ ’مجھے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو میں مدعو کیا گیا تھا  لیکن  میں ابھی ایک فلم کی شوٹنگ کر رہا ہوں اور یہ بات میں کاجول کو بتاچکا ہے‘۔

بالی وڈ کنگ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میں کاجول اور ٹوئنکل دونوں سے معذرت خواہ ہوں، ان کے شو میں شرکت نہ کرنے پر افسوس ہے کیوں کہ میں شرکت کرنا چاہتا ہوں، سوائے اس شو کے کھانے کے سیگمنٹ کے کیوں کہ اس سیگمنٹ میں  بہت کچھ ہے جو میرے لیے مشکل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ میں شو میں شامل نہ ہوسکا  لیکن اس کا ہرجانے کے طور پر میں نے شو کی  تمام اقساط دیکھ لی ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ اس وقت  فلم ’ کنگ ‘  کی فلم میں مصروف ہیں، حال ہی میں ان  کو   بازو پر چوٹ آئی تھی جس کی وجہ سے فلم  کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button