شاہ رخ خان بالی وڈ کے سب سے امیراداکار بن گئے

 اثاثوں کی مالیت 1.4 ارب ڈالرز  ہے جو کہ بھارتی روپوں میں 12 ہزار 490 کروڑ بنتے ہیں

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان بھارت کے سب سے امیر اداکار بن گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ادارے ہورون انڈیا نے امیر افراد کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق شاہ رخ خان  بھارت کے سب سے امیر اداکار ہیں۔

 اثاثوں کی مالیت 1.4 ارب ڈالرز  ہے جو کہ بھارتی روپوں میں 12 ہزار 490 کروڑ بنتے ہیں

شاہ رخ خان کے اثاثوں کی مالیت 1.4 ارب ڈالرز  ہے جو کہ بھارتی روپوں میں 12 ہزار 490 کروڑ بنتے ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بالی وڈ کنگ نے بڑے بڑے ہالی وڈ ناموں کو بھی دولت میں پیچھے چھوڑ دیا جن میں ٹیلر سوئفٹ، آرنلڈ شواز نیگر، جیری سین فیلڈ اور سلینا گومز شامل ہیں۔

ہورون رچ لسٹ کے مطابق اداکارہ جوہی چاؤلہ دوسری امیر بھارتی اداکارہ ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 7790 کروڑ بھارتی روپے ہے جبکہ اس فہرست میں ہریتھک روشن کا تیسرا نمبر ہے جن کی دولت 2160 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

مزید خبریں

Back to top button