کنگ خان کا انتظار ختم،شاہ رخ خان نے 33سال بعد پہلا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرلیا
'12th فیل' میں اداکاری کرنے والے وکرانت میسی کو بھی بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ ملا

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا انتظار ختم ہوا اور بالآخر انہوں نے اپنے 33 سالہ فلمی کیریئر میں پہلا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب نئی دہلی میں منعقد ہوئی جہاں بھارتی صدر دروپدی مرمو نے فاتحین کو ایوارڈ پیش کیے۔ شاہ رخ خان نے سن 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘جوان’ کیلئے بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کیا۔یہ ان کے33سالہ فلمی کیریئر میں پہلا نیشنل فلم ایوارڈ ہے۔
شاہ رخ خان نے فلم ‘جوان’ کیلئے بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کیا

اس کے علاوہ 2023 میں ہی ریلیز ہونے والی فلم ’12th فیل’ میں جاندار اداکاری کرنے والے وکرانت میسی کو بھی شاہ رخ کے ساتھ مشترکہ طور پر بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔
’12th فیل’ میں اداکاری کرنے والے وکرانت میسی کو بھی بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ ملا
اداکارہ رانی مکھرجی کو فلم ‘Mrs Chatterjee vs Norway’ میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ ملا۔
رانی مکھرجی کو ‘Mrs Chatterjee vs Norway’ میں اداکاری پر بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ ملا۔





