شاہ مراد بلوچ باڈی بلڈنگ چیمپین شپ کا انعقاد

میرپورخاص(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)ڈویژن باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس ایسوسی ایشن نے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے مرحوم شاہ مراد بلوچ باڈی بلڈنگ چیمپین شپ منعقد کی گئی جس کے چیف گیسٹ مسٹر پاکستان انٹرنیشنل باڈی بلڈر کامران بلوچ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر واشدیو مالہی اور پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری علی جان بھٹی تھے تفصیلات کے مطابق ڈویژن باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس ایسوسی ایشن نے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے مرحوم شاہ مراد بلوچ باڈی بلڈنگ چیمپین شپ کا اجرک کلب میں انعقاد کیا گیاجس کے چیف گیسٹ مسٹر پاکستان انٹرنیشنل باڈی بلڈر کامران بلوچ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر واشدیو مالہی اور پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری علی جان بھٹی تھے جس میں باڈی بلڈنگ کہ شائقین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مسٹر پاکستان انٹرنیشنل باڈی بلڈر کامران بلوچ نے بھی اپنے جوہر دکھا کر شائقین کو خوب لطف اندوز کیا مقابلوں میں مسٹر جونیئر 2023 کاشان احمد گولڈ جم، مسٹر جونیئر 2024 سید شاہزیب شاہ گولڈ جیم اور مسٹر جونیئر 2025 سراج جمال بلوچ گولڈ جیم، سینئر کلاس میں مسٹر میرپورخاص ڈویژن 2023 ذیشان علی فٹنس جیم، مسٹر میرپورخاص ڈویژن 2024 نادر بلوچ علی خان جیم اور مسٹر میرپورخاص ڈویژن 2025 صالم بلوچ گولڈز جیم، مین فیزک جونیئر 2025 سید شاہزیب شان گولڈز جیم، مین فیزیک سینئر مسٹر 2025 صالم بلوچ گولڈز جیم قرار پائے مہمان خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ٹرافیاں اور کیش انعامات دیئے چیمپین شپ میں ججز کے فرائض ریئس احمد خان، طارق عالم اور عابد کریم بلوچ نے انجام دیئے۔

اس موقع پر پروگرام آرگنائزر ڈویژنل صدر آفتاب بلوچ، جنرل سیکریٹری جمال بلوچ اور شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے پروگرام کے اختتام پر مسٹر پاکستان انٹرنیشنل باڈی بلڈر کامران بلوچ نے بھی اپنے جوہر دکھا کر شائقین کو خوب لطف اندوز کیا۔

مزید خبریں

Back to top button