شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کردی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ہے جن میں عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ہے۔

عدالت کے اے ٹی سی کے جج منظرعلی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ہے۔

عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

مزید خبریں

Back to top button