عمران خان کی آنکھ کا سن کر بہت دکھ ہوا، دعا کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتا، شاہ محمود قریشی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کا سن کر بہت دکھ ہوا۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قیدیوں کے حقوق ہوتے ہیں جو ملنے چاہئیں، یہ جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آنکھ کا سن کر بہت دکھ ہوا، دعا کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتا، علیمہ خان کے آنسو دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا، آنکھ کی بینائی چلی جائے تو اس کی ذمہ دار جیل انتظامیہ اور حکومت ہے۔
شاہ محمود نے مزید کہا کہ میاں محمود الرشید نےچیک اپ کیلئے اسپتال جانا تھا مگر جیل انتظامیہ نے کہا سکیورٹی نہیں ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کا علاج بھی سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ نہ ہوسکا، اس سارے معاملے کا قصوروار پنجاب حکومت کو ٹھہراتا ہوں۔



