ملکی ادارے ایکدوسرے کیخلاف کھرے ہیں،نفرت سے کام لیا جا رہا ہے،شاہد خاقان عباسی

پشاور(جانو ڈاٹ پی کے)عوام پاکستان کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے کہ ملکی ادارے ایکدوسرے کے خلاف کھرے ہیں اور نفرت سے کام لیا جا رہا ہے۔پشاور پریس کلب میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 26 ویں اور27ویں ترامیم آئین پاکستان پر سیاہ دھبہ ہیں کیونکہ آئین میں ترامیم کبھی بھی ذاتی مفاد اور فائدے کے لیے نہیں کی جاتیں بلکہ ملک وقوم کے مفاد میں ہوتی ہیں۔شاہدخاقان عباسی نےکہا کہ ہمارا سیاست کا مقصد ملکی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود ہے،کرسی نہیں، ملک کو قانون وآئین کے مطابق چلانا ہوگا ورنہ مشکلات ختم نہیں ہوں گی.انہوں نے کہا کہ قانون سے انحراف کی وجہ سے ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے، ملک کے حکمران نوجوانوں کاخیال نہیں کر رہے ہیں جو افسوس ناک ہے، جہاں سیاسی استحکام نہیں ہوگا وہاں معیشت بہتر نہیں ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button