شاہد آفریدی سلیکٹرز پر برس پڑے
کبھی میچ نہیں کھیلا کیا؟

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلادیش سے ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد اس ناکامی پر سلیکشن کمیٹی پہ افسوس کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو یہ بھی نہیں معلوم کہ کون سے کھلاڑی کو کس فارمیٹ کا کپتان بنانا چاہیے۔
آفریدی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کی کارکردگی کو بنیاد بناکر ٹیم میں سرجری کے نام پر ان سینئر کھلاڑیوں کو باہر بٹھا دیا گیا جن کی کارکردگی ون ڈے میں فارمیٹ میں اچھی تھی۔انہوں نے کہا کہ نئے بچوں کو اچانک ٹیم میں لے آتے ہیں جنہوں نے چند فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہوتے ہیں۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ اتنی اچھی نہیں رہی کہ وہاں سے آنے والے بچے پاکستان ٹیم میں جگہ بناسکیں۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ اگر سرجری کرنی ہے تو وہ ٹیم کی نہیں بلکہ سلیکشن کمیٹی کی ہونی چاہیے۔



