شاہدآفریدی کا بچوں کو حرام کھلانے سے صاف انکار،مخالفین کی بولتی بند کردی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نےاپنے بچوں کو حرام کھلانے سے صاف انکار کردیا۔شاہد آفریدی سے ایک وائرل ویڈیو میں سول کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایک خاص طبقہ آپ کے خلاف منفی باتیں کرتا ہے، حالانکہ آپ ہمارے قومی ہیرو ہیں اور آپ ہمارے ملک کے اصل ہیروز کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں جس پر آپ کی تعریف بنتی ہے لیکن لوگ آپ سمیت ان ہیروز کے خلاف منفی مہم چلاتے ہیں، اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟۔شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ مجھے ان لوگوں کی اگر فکر ہوتی تو میں کبھی بھی بات نہیں کرتا، مجھے سوشل میڈیا پر جھوٹ بول کر زیادہ لائکس یا ویوز کمانے کا شوق نہیں ہے، میرا سوشل میڈیا میری کمائی کا ذریعہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں سوشل میڈیا پر جھوٹ بول کر اپنی اولاد کو حرام نہیں کھلاسکتا، اس لیے میں سوشل میڈیا بہت زیادہ استعمال بھی نہیں کرتا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ کچھ لوگ ہیں جو رجسٹرڈ جھوٹیں ہیں، وہ کہتے تھے کہ ہم پاکستان چھوڑ کر کبھی نہیں جائیں گے، آج بھی ان کی باتیں ریکارڈ پر ہیں، لیکن میں نے خود ویڈیو میں دیکھا کہ گدھے کے اوپر گدھا بیٹھ کر جارہا ہے تھا۔

مزید خبریں

Back to top button