شاہین شاہ آفریدی نے بال ٹمپرنگ پر خاموشی توڑ دی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پی ایس ایل11کے چھٹے میچ قلندرز بمقابلہ کنگز میں مبینہ بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے خاموشی توڑ دی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بال ٹیمپرنگ تنازع کے بعد شاہین آفریدی نےکہا ہے کہ گیند کی حالت تبدیل کیے جانے کے معاملے کا علم نہیں تھا اور اس پر ٹیم ویڈیو دیکھ کر فیصلہ کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کنگز کے خلاف میچ کے آخری اوور سے قبل امپائرز نے گیند کا معائنہ کیا اور اس کی حالت تبدیل ہونے پر لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی دی گئی، جس کے بعد میچ کا پانسہ پلٹ گیا۔اس پنالٹی کے بعد کراچی کنگز کو 14 کے بجائے صرف 9 رنز درکار رہ گئے اور ٹیم نے ہدف حاصل کرتے ہوئے سنسنی خیز فتح اپنے نام کر لی۔



