شاہین آفریدی کا سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا، مہمان کھلاڑیوں نے پاکستانی کھانوں کی خوب تعریف کی۔
پاکستانی کپتان شاہین آفریدی کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں مہمان ٹیمیں شریک ہوئیں۔ اس کے ساتھ قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ عشائیہ میں کھلاڑی مختلف اقسام کے کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے پاکستانی کھانوں کی خوب تعریف کی۔



