شاہین شاہ آفریدی کو انجری سے کب چھٹکارا ملے گا؟

شاہین کی آسڑیلیا کیخلاف سیریز میں شمولیت مشکوک

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو انجری سے کب چھٹکارا ملے گا؟ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں آج سے دوبارہ بولنگ کا آغاز کر دیا ہے، جو ان کی فٹنس میں بہتری کی علامت ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے، جہاں وہ اپنی بحالی کے عمل میں مصروف ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف متوقع سیریز کے لیے ان کا فٹنس ٹیسٹ آئندہ ایک دو روز میں لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اگر فٹنس ٹیسٹ تسلی بخش رہا تو ہی شاہین شاہ آفریدی کے آسٹریلیا سیریز کھیلنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ شاہین خود بھی ورلڈ کپ سے قبل کسی قسم کا فٹنس پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں اور مکمل فٹ ہونے کے بعد ہی میدان میں اترنے کے خواہاں ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button