شاہد خان آفریدی دامادشاہین آفریدی پر برس پڑے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سابق کپتان شاہد خان آفریدی دامادشاہین آفریدی پر برس پڑے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ان کے بولنگ اسٹائل پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔حال ہی میں شاہین کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی کارکردگی پر شاہد آفریدی نے اعتراض کیا، انہوں نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ‘شاہین اتنے عرصے سے کھیل رہا ہے، تمہیں یہ نہیں پتا چل رہا کہ تمہیںشاہی آخری اوور کرنا کہاں سے ہے، اتنی مرتبہ شاہین کو بتا چکے ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ‘متعدد بار بتانے کے باوجود شاہین بار بار غلطیاں کررہا ہے، جب رائٹ ہینڈر کھیل رہا ہے تو راؤنڈ دا وکٹ بال نہیں کیا جاتا اور اگر کیا بھی جائے تو وکٹوں کے اندر کیا جاتا ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا ‘سمجھ سے باہر ہے بار بار یہ ایک ہی غلطی کررہا ہے، ہمارے بولرز کو پتا نہیں یہ چیزیں کب سمجھ آئیں گی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ‘نہ یہ لوگ سیکھ رہے ہیں، نہ سیکھنا چاہتے ہیں، نہ یہ کھلاڑی رنز کرنا چاہتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ میچ کے اندر صرف ایک یا دو لوگوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button