شہداد کوٹ: سینئر وکیل منظور احمد ساسولی پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج، وکلا کا احتجاج عدالتی بائیکاٹ

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) شہدادکوٹ میں سینئر وکیل منظور احمد ساسولی پر حملہ کرنے کے واقعے کا تھانہ اے سیکشن پولیس نے زخمی وکیل کے بھانجے جہانزیب ساسولی کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے. مقدمے میں نامزد ملزمان میں غلام حیدر ساسولی اور اس کے دو بیٹے ظفر اللہ اور صدام شامل ہیں. مدعی کے مطابق ملزمان نے پلاٹ کے معاملے پر موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گذشتہ رات اس وقت فائرنگ کردی جب ہم کار پر سوار ہوکر گھر کی طرف جا رہے تھے.

مقدمے کے اندراج کے باوجود پولیس نے ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا. پولیس کے مطابق ملزمان گھر چھوڑ کر نامعلوم مقام کی جانب نکل گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے.

ادھر واقعے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر وکلاء نے ضلع قمبر شہدادکوٹ کی تمام عدالتوں میں احتجاج عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا ہے، وکلاء رہنماؤں شفیع محمد کھوسو، پرویز شیخ اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے.

مزید خبریں

Back to top button