وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت اقدامات کا حکم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بچت اور کفایت شعاری کیلئے اقدامات کے نفاذ پر اجلاس ہوا جس دوران کم آمدنی والے طبقات کو موجودہ صورتحال میں ریلیف پہنچانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف اقدامات کی ہدایت بھی کی ۔
شہبازشریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اہم اقدامات کئے،آئندہ بھی غریب طبقے کی ریلیف کیلئے اقدامات جاری رہیں گے،کفایت شعاری اقدامات کے ذریعے عام آدمی کو 129 ارب روپیہ کا ریلیف دیا،بروقت فیصلوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے،عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،اجلاس کو کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات پر عملدرآمد کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا ، پٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد اور سپلائی چین کی ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔



