پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر وزیر اعظم کا آج قوم سے اہم خطاب متوقع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف کا کچھ دیر میں قوم سے اہم خطاب متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب میں معاشی صورتحال کفایت شعاری اقدامات اور پٹرولیم مصنوعات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار جائزے کے تحت آج ردوبدل متوقع ہے اور اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر پاکستان میں بھی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری ارسال کی جاچکی ہے، جس پر وزیراعظم منظوری دیں گے۔



