وزیراعظم شہبازشریف چند گھنٹے کے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہبازشریف چند گھنٹے کے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں خطے میں جاری کشیدگی ،علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



